یوکرائن میں شدید سردی کی لہر ، 83 افراد ہلاک

Ukarine Cold

Ukarine Cold

یوکرائن (جیوڈیسک) یوکرائن میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ ایک ہفتے میں سرد موسم کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد تراسی ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی اکثریت کی لاشیں سڑکوں پر پائی گئیں۔ ملک بھر کے اسپتالوں میں پانچ سو سے زائد لوگ کا علاج کیا جا رہا ہے۔

دارالحکومت کیف سمیت یوکرائن کا وسیع علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ درجہ حرارت منفی تئیس سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک کے مغربی حصے میں گاڑیاں تین روز سے ٹریفک جام میں پھنسی ہیں۔

ایک سو کے لگ بھگ شہر اور گاں بجلی کے بغیر ہیں۔ موٹر ویز سے برف صاف کرنے کے لئے فوجی یونٹ تعینات کئے گئے ہیں۔