یوکرائن کی پارلیمنٹ میں نیٹو کی رکنیت کیلئے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

Ukraine Parliament

Ukraine Parliament

کیف (جیوڈیسک) یوکرائن کی پارلیمنٹ نے نیٹو ممبر شپ حاصل کرنے کیلئے بھاری اکثریت سے قرار داد منظور کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یوکرائن نے روس کی دھمکیوں اور دبائو کے بعد نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کرائی گئی۔303 ارکان نے قرارداد کے حق میں جبکہ 8 ارکان نے مخالفت میں ووٹ ڈالے۔

پارلیمنٹ نے صدر کو کہا ہے کہ وہ نیٹو رکنیت کے حصول کیلئے ضروری اقدامات کریں۔ یوکرائن کے صدر پیٹرو یروشنکو نے کہا ہے کہ یوکرائن کی خودمختاری کے تحفظ کیلئے نیٹو کی رکنیت حاصل کرنا ہمارا حق ہے، یوکرائن پارلیمنٹ نے تاریخی اقدام اٹھایا ہے۔