یوکرائن(جیوڈیسک)یوکرائن میں صحا فیوں نیصدر وکٹر یانوکووچ کی تقریر کے دوران شدید احتجاج کیا،،جس کے بعد صدرتقریرجاری نہ رکھ سکے۔
سالانہ عالمی نیوز پیپر کانگریس کے موقع پر ایک درجن سے زائد یوکرائنی صحافیوں نے صدر کی تقریر کے دوران شدید نعرہ بازی کی۔ صحافیوں نے صدر سے آزادی صحافت کے خلاف اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر صدر وکٹر خاموش بیٹھے رہے تاہم ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے احتجاجی صحافیوں کو گھیرے میں لے لیا۔ اس موقع پر اخبارات کی عالمی تنظیم کے صدر جیکب میتھیو نے بھی یوکرائن حکام سے صحافتی آزادی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔