یوگنڈا : (جیو ڈیسک) کینیا کی سرحد کے نزدیک گاؤں میں یوگنڈا کے سینکڑوں باشندے برف کا تودہ گرنے سے لاپتہ جبکہ اٹھارہ سے زائد ہلاک ہو گئے۔ مشرقی یوگنڈا کی سرحدی پٹی میں اچانک برف کے تودے گرنے سے شدید تباہی آئی ہے ،آمدہ اطلاعات کے مطابق برف کا تودہ گرنے سے چار سو سے زائد افراد متاثر ہوئے۔
یوگنڈا کی پارلیمان کو بتایا گیا ہے کہ ایک سو سے زائد افراد کو دفن کیا جا چکا ہے جبکہ سو سے زائد افراد اب تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ برف کا تودہ گرتے وقت چند افراد نے بھاگ کر جان بچائی۔یوگنڈا کی حکومت متاثرہ علاقے میں امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔