یوں ہاتھ نہیں آتا وہ گوہرِ یک دانہ
Posted on June 9, 2012 By Adeel Webmaster علامہ محمد اقبال
be encouraged
یوں ہاتھ نہیں آتا وہ گوہرِ یک دانہ
یک رنگی و آزادی اے ہمتِ مردانہ
یا سنجر و طغرل کا آئینِ جہانگیری
یا مردِ قلندر کے اندازِ ملوکانہ
یا حیرت فارابی، یا تاب و تبِِ رومی
یا فکرِ حکیمانہ، یا جذبِ کلیمانہ
یا عقل کی روباہی، یا عشق ید الٰہی
یا حیلئہ افرنگی، یا حملئہ ترکانہ
یا شرعِ مسلمانی، یا دیر کی دربانی
یا نعرئہ مستانہ، کبوہ ہو کر بت خانہ
میری میں، فقیری میں، شاہی میں، غلامی میں
کچھ کام نہیں بنتا بے جرات رندانہ
علامہ محمد اقبال