یو ایس اوپن (جیوڈیسک) یوایس اوپن ٹینس میں عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اور ٹامس برڈیخ کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئے۔ خواتین میں امریکی ٹینس اسٹارسرینا ولیمز، ماریا شراپووا، ایوانووچ، سارہ ایرانی اور سمانتھا اسٹوزر بھی کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ نمبر دو سیڈ اگنیسکا راڈونسکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یوایس اوپن کے چوتھے راونڈ میں راجر فیڈرر کو امریکہ کے مارڈی فش کے خلاف واک اوور مل گیا اور وہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، ان کا مقابلہ ٹامس برڈیخ سے ہوگا، خواتین مقابلوں میں سرینا ولیمز جہموریہ چیک کی ایلینا ہلووچ کووا کو چھ صفر اور چھ صفر سے زیر کرکے کوارٹر فائنل میں پہنچیں۔ اب ان کا سامنا سابق عالمی نمبر ایک اینا ایوانووچ سے ہوگا۔
روس کی ماریا شراپووا اپنی ہم وطن نادیہ پیٹروا کو چھ ایک، چار چھ اور چھ چار سے ہرادیا۔ خواتین مقابلوں کا سب سے بڑا اپ سیٹ اس وقت ہوا جب پولینڈ کی اگنیسکا رڈونسکا کو اٹلی کی روبرٹا وینسی نے غیر متوقع شکست دے دی۔ دفاعی چیمپین آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوزر نے برطانیہ کی رابسن کو شکست دی۔ سارہ ایرانی نے جرمنی کی اینجلیکا کربر کو سات چھ اور چھ تین سے زیر کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔