یو ایس اوپن : یوکووچ، فیڈرر، سرینا اور اسٹوسر فائنل فور میں شامل

Tennis

Tennis

یوایس اوپن ٹینس میں نوواک یوکووچ، راجر فیڈرر، سرینا ولیمز اور سمانتھا اسٹوسر نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ نیویارک میں دو روز بعد بالآخر موسم مہربان ہوا۔عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک یوکووچ کیہم وطن تپسراوچ انجری کی وجہ سے کوارٹر فائنل مکمل نہ کرسکے۔
راجر فیڈرر نے فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کو چھ چار، چھ تین اور چھ تین سے شکست دیکر فائنل فور میں جگہ بنائی۔ ویمنز مقابلوں میں امریکا کی سرینا ولیمز نے روس کی پولی چنکووا کوسات پانچ اور چھ ایک سے شکست دیدی۔ آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے روس ہی ویرا زونو ریوا کے خلاف چھ تین اور چھ تین کے اسکور سے کامیابی حاصل کر لی۔