یو ایس ایڈ کے وفد کی کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر سے ملاقات

KCCI

KCCI

کراچی(جیوڈیسک) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد ہارون اگر نے ہے کہ پاکستان کو امداد نہیں بلکہ تجارت کے لئے امریکی منڈیوں تک رسائی چایئے۔ کراچی میں ڈائریکٹر اقتصادی ترقی یو ایس ایڈ پاکستان ایلن ایل ڈیوس کی سربراہی میں آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ہارون اگر کا کہنا تھا کہ امریکہ، یو ایس ایڈ کے زریعے ڈیموں کی تعمیرکے منصوبوں اور تھر کول ودیگر توانائی کے منصوبوں میں فنڈنگ کرے۔

انہوں نے یو ایس ایڈ کے وفد کو تجویز دی کے جس طرح امریکہ نے متحدہ عرب امارات اور بھارت کو سول جوہری توانائی کی اجازت دی ہے ایسے ہی پاکستان مین توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے تعاون کرے۔ ہارون اگر نے کراچی میں جاپانی خصوصی اقتصادی زون کے طرز پر امریکی خصوصی اقتصادی زون کے لئے فنڈنگ کی تجویز بھی پیش کی۔