یو ایس گراں پری : پریکٹس سیشن میں جرمن ڈرائیور کامیاب

Sebastian Vettel

Sebastian Vettel

فارمولا ون ورلڈ چیمپئن سیبسٹئن ویٹل نے یو ایس گراں پری کا پہلا اور دوسرا پریکٹس سیشن جیت لیا ہے ۔امریکی ریاست ٹیکساس میں پانچ سال بعد فارمولا ون گراں پری ریس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کے دوسرے پریکٹس سیشن میں ریڈ بل ٹیم کے جرمن ڈرائیور سیبسٹئن ویٹل شاندار ڈرائیونگ کرتے ہوئے سرفہرست رہے۔

انہوں نے مقررہ لیپس کا فاصلہ ایک منٹ سینتیس اعشاریہ سات ایک آٹھ سیکنڈ میں مکمل کیا۔آسٹریلیا کے مارک ویبر دوسری اورسپینش ڈرائیور فرنینڈو الونسوتیسری پوزیشن پر رہے ۔اس سے قبل پہلے پریکٹس سیشن میں بھی ورلڈ چیمپئن سیبسٹئن ویٹل ہی پہلی پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔