متحدہ قومی موومینٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دفاع وطن کے لئے یکجہتی ڈے میں عوام کی بھرپور شرکت سے دنیا کو پیغام دیدیا گیا ہے کہ عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ نیٹو حملے کے خلاف پوری قوم نے جس بھر پور طریقے سیقومی یکجہتی و استحکام پاکستان ڈے منایا ، وہ قابل تحسین ہے عوام نیواضح پیغام دیدیا ہے کہ وہ کسی بھی بیرونی جارحیت کوہرگز برداشت نہیں کرسکتے ۔ انھوں نے اس دن کو کامیابی سے ہمکنار کرانے پر ایم کیوایم کے ارکان کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔