اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ آئندہ یکم جولائی کو گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم نے کہا کہ وزارت پٹرولیم نے مختلف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لٹر کمی کی سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے جس پر جلد فیصلہ آ جائے گا اور یکم جولائی کے لئے نئی قیمتون کا تعین کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ گیس کی قیمت میں کمی کے لئے وزارت پٹرولیم ایک سمری پر کام کررہی ہے جس میں باقی شعبوں کی کمی کو ختم کر کے اس کی جگہ پر گھریلو صارفین کو سہولت دی جائے گی۔