فلمی دنیا کے عظیم اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے کہا ہے کہ یہ ان کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ انہیں صاحب نے شادی کیلئے منتخب کیا۔
ایک خبر رساں ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر کبھی افسوس نہیں ہوا کہ انہوں نے شادی کے بعد فلمیں نہیں کیں جبکہ انہیں فخر ہے کہ انہیں دنیا کے عظیم فنکار کی خدمت کا موقع ملا اور ان جیسی شخصیت کے ساتھ وقت گزارنا دنیا میں بہت کم افراد کونصیب ہوتا ہے۔