القویٰ ویلفیئر سوسائٹی غریبوں، بے سہارا اور یتیم خواتین اور بچوں کو ہنر مند بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے
Posted on October 20, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: القویٰ ویلفیئر سوسائٹی غریبوں، بے سہارا اور یتیم خواتین اور بچوں کو ہنر مند بنانے اور ان کی تعلیم و تربیت کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ تحصیل کروڑ خصوصاً چکنمبر 94 کے لوگوں کی محبت مجھے دیار غیر سے کھینچ کر یہاں لاتی ہے اور اپنے آبائی علاقہ کی خدمت کر کے مجھے بے انتہا خوشی محسوس ہوتی ہے۔ لوگوں کی ویلفیئر کا کام جاری رہے گا۔
حاجی محمد انور ظفر سرپرست القویٰ ویلفیئر سوسائٹی ، حاجی محمد انور ظفر کی کوششیں لائق تحسین ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ MNA صاحبزادہ فیض الحسن، تفصیل کے مطابق القویٰ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے قربای کے دوسرے دن اونٹ اور بکروں کی قربانی کی گئی ۔ اس موقع پر غرباء میں نہ صرف گوشت تقسیم کیا گیا بلکہ سینکڑوں افراد کو کھانہ بھی کھلایا گیا۔ اس موقع پر MNA صاحبزادہ فیض الحسن، سابق ایم پی اے چوہدری الطاف حسین ، ممبر سنٹرل کمیٹی انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، محبوب انور صدر القویٰ ویلفیئر سوسائٹی ، ملک اسماعیل کھوکھر، شیخ نذیر حسین ، شیخ صفدر سیہڑ ، صدر ڈسٹرکٹ بار سردار ارشد اسلم خان سیہڑ ، چوہدری فضل حسین ، ملک مشتاق سامٹیہ ، چوہدری عبدالحمید ، چیئر مین پسٹی سائیڈ ملتان ، الحاج بائو محمد رفیق اور چوہدری حنیف گجر سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ حاجی محمد انور ظفر سرپرست القویٰ ویلفیئر سوسائٹی نے کہا کہ میرا مِشن علاقہ کے عوام کی خدمت کرنااور ان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے۔ جس کیلئے انہوں نے چار دستکاری و بیوٹیشن سکول کھولے جبکہ مستحق نوجوانوں کو سالانہ رکشوں اور بیوہ خواتین کو سو (100) سلائی مشینوں کی مفت تقسیم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نادار مریضوں کے علاج معالج اور آنکھوں کے آُریشن بھی کیئے کروائے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ طالبات کیلئے فری بس سروس بھی رواں دواں ہے۔ MNA صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ القویٰ ویلفیئر سوسائٹی غریب نادار اور بے سہارا خواتین و حضرات کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ اﷲ تعالیٰ ان کے مال میں برکے فرمائے ( آمین )۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com