نئے ملکی بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف اپنی شرائط نرم کرنے کیلیے تیار

IMF

IMF

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال 2020-21 کے وفاقی بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد میں نرمی پر اتفاق ہوگیا، کورونا کے باعث عالمی مالیاتی ادارہ اگلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک شرائط میں نرمی پر تیار ہو گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ سے پہلے پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جس میں نئے مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھانے کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ کورونا وبا کے باعث بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اگلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک شرائط میں نرمی پر آمادہ ہوگیا ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف حکام کو بتایا کہ اکتوبر تک بجلی یا گیس مہنگی نہیں کی جائے گی ساتھ ہی پاکستان نے آئی ایم ایف کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ حکومت اسٹیٹ بینک سے قرض نہیں لے گی۔ مذاکرات میں آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک ریلیف برقرار رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے، بجٹ خسارہ قابو کرنے کے لیے نان ٹیکس آمدن بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ قرض پروگرام کی بیش تر شرائط پر اکتوبر کے بعد عمل کیا جائے گا۔