لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ایک سال میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائیگی، امن کیلئے جو بھی راستہ اپنانا پڑا اپنائیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔
لاہور کے علاقے شاد باغ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام سے وعدہ کیا تھاکہ لوڈشیڈنگ کے جن کو قابو کرینگے، اب لوڈشیڈنگ کم ہوگئی ہے،ایک سال میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہوگی۔
حمز شہباز کا کہناتھاکہ شمالی لاہور میں بھی سپورٹس کمپلیکس بنے گا، پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا وعدہ بھی پورا کیا جائیگا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ہفتے میں ایک دن کارکنوں کیلیے وقف کرینگے۔ حمزہ شہباز کے خطاب کے بعد کھانا شروع ہوا تو کارکنوں نے روایتی بے صبری اور چھینا جھپٹی کا مظاہرہ کیا۔