لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کے چئیرمین جسٹس (ر) خلیل الرحمن خان نے کہا ہے کہ 10 اور 11 مارچ کو چوتھی عالمی حلال کانفرنس و نمائش منعقد کی جائے گی۔
لاہور پریس کلب میں خلیل الرحمن خان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی کاروباری طبقہ اور حکومت مل کر بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق حلال مصنوعات اور ذیلی مصنوعات میں سرمایہ کاری کریں تو پاکستان حلال انڈسٹری میں لیڈر کا کردار ادا کر سکتا ہے۔