آٹے پر10 اور گھی پر 40 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی، سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ سراج الحق نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ صوبائی حکومت مزید اس جنگ کا حصہ نہیں بنے گی نہ ہی اس سلسلے میں کوئی تعاون کرے گی۔پشاور میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سراج الحق نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غیر منصفانہ پالیسیوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا شدید متاثر ہو رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں سب سے زیادہ خرچہ غریب عوام پر خرچ کرنے کا پروگرام بنایا۔اچھی حکمرانی اور فضول خرچیوں کا خاتمہ ہماری ترجیحات ہیں، اپنے دفتر کا اے سی بند کردیا ہے۔اپنے گھر سے کفایت شعاری کا آغاز کیا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ نادار افراد کے لئے سستے آٹے اور گھی کا پروگرام شروع کیا ہے،آٹے پر10 اورگھی پر 40 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی.چالیس لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

پشاور کے لئے 29 ارب روپے کی لاگت سے 69 منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔پشاور کو دوبارہ صاف اور پھولوں کا شہر بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم اور اسحاق ڈار نے وعدہ کیا ہے کہ صوبے کے واجبات کا مسئلہ حل کرنے کے لئے بات چیت کی جائے گی۔جس کے لئے وہ وفاقی حکومت کے شکر گذارہیں۔