10 لاکھ چھوٹے تاجروں کے بجلی کے بلوں پر 7.5 فیصد اضافی ٹیکس عائد

Taxes

Taxes

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک بھرکے دس لاکھ کے لگ بھگ چھوٹے تاجروں پربجلی پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس کے علاوہ بجلی کے بلوں کیساتھ مزید ساڑھے سات فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ ٹیکس کا اطلاق گذشتہ روز سے کر دیا گیا ہے اور آئندہ آنیوالے بلوں کیساتھ اس ٹیکس کی وصولی شروع کردی جائیگی۔ تاجروں پر یہ ٹیکس فنانس ایکٹ کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے۔

جسکے مطابق بیس ہزار ماہ انہ تک بجلی کا بل رکھنے والے تاجروں پرسترہ فیصد سیلز ٹیکس کے علاوہ پانچ فیصد مزید ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ جبکہ بیس ہزار ماہ انہ سے زائد بجلی کا بل رکھنے والے تاجروں پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کے علاوہ 7.5 فیصد مزید ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ان ڈائریکٹ ٹیکس کی وجہ سے مہنگائی میں مزیداضافے کا خطرہ ہے۔