10 سال میں بارودی سرنگوں سے 11 ہزار 250 افراد جاں بحق

Mines

Mines

کشیدگی والے علاقوں میں گزشتہ10 سال کے دروان بارودی سرنگیں پھٹنے کے 33 ہزار سے زائد واقعات ہو چکے ہیں ، بارودی سرنگوں کو کرائے کا سستا قاتل قرار دیا گیا ہے۔

جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفیٹننٹ جنرل شاہد محمود کی زیر صدارت انٹر ایجنسی اجلاس ہوا جس میں وزارت خارجہ، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل، وزارت صنعت ، فاٹا سیکریٹریٹ اور واہ نوبل گروپ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو سال کے دوران بارودی سرنگوں کا استعمال پنتالیس سے پچپن فیصد ہو گیا ہے۔

گزشتہ دس سال میں بارودی سرنگیں پھٹنے کے 33 ہزار 150 واقعات میں 11 ہزار 250 شہری جاں بحق جبکہ 21 ہزار افراد زخمی ہوئے۔ اجلاس میں بارودی سرنگوں کے خاتمے کیلئے نئی فورس تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ پاک فوج میں آئی ای ڈیز کنٹرول یونٹس قائم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔