ویلنگٹن (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ میں 11 سال کی عمر سے نابینا خاتون کی بینائی میز سے سر ٹکرانے کے بعد معجزانہ طور پر واپس اگئی۔ نیوزی لینڈ کے علاقے آکلینڈ کی رہائشی 38 سالہ لیزا ریڈ کی بینائی ایک ٹیومر کے باعث چلی گئی تھی۔
جو ان کے اپٹک نروو پر دباو ڈال رہا تھا تاہم یہ سب اس وقت تبدیل ہوگیا جب وہ اپنے کتے ہو کو بوسہ دینے کے لیے جھکیں اور ان کا سر کافی ٹیبل سے ٹکرا گیا۔ دوسرے دن جب وہ سوکر اٹھیں تو وہ دوبارہ دیکھ سکتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتیں۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کو دوبارہ دیکھ پانا میرے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔
انھوں نے کہا کہ جن چیزوں کو ہم عام طور پر اہمیت نہیں دیتے جیسے گھاس کا رنگ یا آ سمان کتنا نیلا ہے یہ سب کچھ بہت خوبصورت ہے۔ ریڈ قانونی طور پر ابھی بھی نابینا ہی ہیں تاہم سر میز پر ٹکرانے سے ان کی بینائی جزوی طور پر واپس آئی ہے۔