11 مئی کو عوام میزائل پر مہر لگاکر قومی خزانہ لوٹنے والے سیاستدانوں کو مسترد کردیں گے،ڈاکٹر غنچہ
Posted on April 19, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ نمبر NA-49 اسلام آباد : ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے کہا ہے کہ 11 مئی کو عوام میزائل پر مہر لگاکر قومی خزانہ لوٹنے والے سیاستدانوں کو مسترد کردیں گے.تحریک تحفظ پاکستان کے سربرارہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایٹمی قوت دیکر پاکستان کو محفوظ بنایا تھا.
اور اور اب انہی کی قیادت میں پاکستان ترقی کریگا جناح سپر مارکیٹ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا 11مئی کا دن چڑھتے سورج کے پجاریوں کے لیے سیاست موت ثابت ہوگا پانچ سال بندر بانٹ کے ذریعے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے لٹیروں کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں گے.