11 مئی کو عوام میزائل پر مہر لگا کر ملک دشمن اور عوام دشمن سیاستدانوں پر ایٹم بم بن کرگریں گے : روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ 11 مئی کو عوام میزائل پر مہر لگا کر ملک دشمن اور عوام دشمن سیاستدانوں پر ایٹم بم بن کرگریں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے احسان کا تقاضاہے کہ ہم الیکشن میں انکی جماعت کو کامیاب کریں کیونکہ سابق حکمرانوں نے لوٹ مار کا جو بازار گرم کررکھا ہے۔

اس سے جان چھڑوانا بہت ضروری ہے اگر اس بار بھی عوام ان جعل سازوں کے دھوکہ میں آگئی تو پھر ملک کے حالات کسی کے بھی قابو میں بھی نہیں رہیں گے انہوں نے کہا کہ جتنے بڑے بڑے دھوکہ ان سیاسی ڈاکئوں نے عوام کے ساتھ کیے ہیں۔

اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی اور آج تک اس ملک کے عوام کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیا گیا اور اب وہ وقت دور نہیں ہے جب محسن پاکستان کی قیادت میں پاکستان دنیا بھر کا ایک مثالی ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔