11 مئی کو عوام اپنے مقدر کی فیصلہ کن جنگ لڑینگے عمران چنگیزی
Posted on April 24, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : پاکستا ن کے تمام موجودہ مسائل اور مصائب کے ذمہ دار جہاں سیاستدان بیوروکریٹس جاگیردار اور اشرافیہ ہے وہیں ان سب سے بڑھ کر قومی مسائل کے قصوروار پاکستان کے عوام ہیں کیونکہ انتخابات کی صورت قدرت نے جب بھی قوم کو تقدیر سنوارنے کا موقع دیا۔
عوام نے ہمیشہ جانبداری تعصب لسانیت فرقہ پرستی اورشخصیت پرستی کے ساتھ ابن الوقتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادہ بڑے ابن الوقتوںاور ہوس پرستوں کا انتخاب کیا او ر پھر خون کے آنسو روئے۔
نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن (این جی پی ایف) کے چیئرمین عمران چنگیز ی نے کہا کہ تمام تر بے اعمالیوں غلطیوں اور کوتاہیوں کے باوجود قدرت ایکبار پھر اس ملک کی عوام کو غلطیاں سدھارنے اور تقدیر سنوارنے کا موقع فراہم کررہی ہے۔
اپنے نصیب کی جنگ لڑنے والے پاکستان کے عوام کو 11مئی کو اپنے اور اپنی نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگااور گر اس بار اس قوم نے درست فیصلہ نہیں کیا تو پھر شاید قدرت اگلی بار اسے ایسا موقع دوبارہ نہ دے۔
وہ وقت نزدیک ہے جب پاکستان کے ہرامیرو غریب شہری عورت مرد اور بوڑھے وجوان کومستقبل محفوظ بنانے کی فیصلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے اور اس بار کا درست فیصلہ مستقبل کو محفوظ و خوشحال بناسکتا ہے جبکہ روایت پرستی ہمیں اس سے بھی بری حالت و حالات سے دوچار کرسکتی ہے۔