چنئی (جیوڈیسک) کہا جاتا ہے کہ بڑھاپا ہزار بیماریوں کی جڑ ہے مگر 116 سالہ بھارتی باشندے نے اس کہاوت کو غلط ثابت کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے رہائشی 116 سالہ دھرم پال گجر نے 200 میٹر کا فاصلہ 46.74 سیکنڈ میں عبور کرکے نہ صرف ریس دیکھنے والے لوگوں کو حیران بلکہ اپنے ساتھ دوڑنے والے نوجوانوں کو بھی حیران اور پریشان کر دیا۔ 6 فٹ قد کا حامل دھرم پال گجر متعدد میراتھن ریسون میں شرکت کرچکا ہے اور اس کے ووٹر کارڈ کو تسلیم کیا جائے تو ہو دنیا کے معمر ترین افراد میں سے ایک ہے۔
دھرم پال اپنے ساتھیون کے مالی تعاون سے مختلف ایونٹس میںشرکت کرتا ہے اس کا کہنا ہے کہ سادہ اور متوازن غذا کا استعمال ہی میری طویل عمری کا راز ہے۔