12-12-12 کی تاریخ سے عجیب و غریب توہمات وابستہ

Lahore Pakistan

Lahore Pakistan

لاہور (جیوڈیسک) لاھور آج سن دوہزار بارہ کے بارہویں مہینے کی بارہ تاریخ ہے ، اس انوکھی تاریخ سے دنیا بھرمیں عجیب وغریب توہمات وابستہ ہیں ۔ بھارت میں آج کے دن بچے کی پیدائش کیلئے سینکڑوں جوڑے ڈاکٹروں کے پاس پہنچ گئے۔ بھارتی جوتشیوں اور ستارہ شناسوں نے آج کی تاریخ کو انتہائی یادگار قرار دیا ہے۔

توہم پرستوں کیلئے یہ تاریخ معمول سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ بارہ ۔بارہ ۔ اور بارہ کی تاریخ کو علم الاعداد کے ماہرین بھی نہایت اہم قرار دے رہے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد اسے خوش بختی کی علامت سمجھ کر اسے یادگار بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

بھارتی شہر بنارس کے ہسپتالوں میں ایسی مردوخواتین کا رش بڑھ گیا ہے جو چاہتے ہیں ان کا نومولو اس تاریخ کو دنیا میں آئے۔کئی علاقوں میں لوگ ڈاکٹروں کی منتیں کرتیدکھائی دیتیہیں ۔ لوگوں کاکہناہے آج کے دن پیدا ہونے والا بچہ انتہائی خوش قسمت اور ذہین ہوگا۔