واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک ہم افغانستان میں اپنا مشن پورا کر لیں گے، 12 سال سے جاری افغان جنگ ختم ہونے جا رہی ہے،
عراق سے ہمارے تمام فوجی واپس آچکے، افغانستان سے بھی 60 ہزار سے زائد امریکی فوجی واپس آگئے ہیں، افغانستان میں افغان سیکیورٹی فورسز نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، افغانستان میں امریکی فوجی اب صرف افغان فورسز کی مدد کر رہے ہیں۔