عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے 13 اگست کے جلسہ میں عمران خان کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ وہ دو دن میں لوڈ شیڈنگ ختم کر سکتے ہیں۔ راولپنڈی میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کر رہے ، اپنے انتخابی نشان کے ساتھ ہی الیکشن لڑیں گے، ان کا کہنا تھا کہ وہ 8 بار وزیر بنے، کوئی ان پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتا، راولپنڈی کا منتخب نمائندہ 12 من ایفی ڈرین ہڑپ کر کے کہتا ہے کہ اس کا کوئی قصور نہیں۔