14 جنوری عوام کو حقیقی آزادی دلانے کا دن ہو گا ،شاھدرضوان
Posted on January 7, 2013 By Geo Urdu گجرات
گجرات( جی پی آئی)پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی میڈیا ایڈوائز شاھد رضوان کہا ہے کہ ضیاء الحق کی گود میں پلنے والے جمہوریت کی بات کس منہ سے کر رہے ہیں۔14جنوری کو عوامی سیلاب آمرانہ جمہوریت کو بہا لے جائے گا ۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری غریب اور متوسط طبقے کی آواز بن کر ابھرے ہیں۔14 جنوری عوام کو حقیقی آزادی دلانے کا دن ہو گا ۔پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے عوام کی پارلیمنٹ لگے گی اور قائد اعظم کے پاکستان کا آغاز ہو گا۔
نواز شریف بوکھلا کرذاتیات پر اتر آئے ہیں انکی بوکھلاہٹ سے مفاد پرست ٹولے کا مک مکا سامنے آ گیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ایجنڈا حقیقی جمہوریت کی بحالی،آئین کی حکمرانی اور عوام کے حقوق کا تحفظ ہے۔14جنوری کے لانگ مارچ نے جعلی شیروں کا پول کھل دیا ہے ۔لانگ مارچ کی مخالفت نے ثابت کر دیا کہ کون عوام دوست ہے اور کون استحصالی و ظالمانہ نظام کا محافظ۔نواز شریف لانگ مارچ کے اخراجات کا حساب دینے سے قبل قرض اتارو ملک سنوارو کے دوران جمع ہونے والی رقم کا حساب دیں۔
انہوں نے کہا کہ ضمیروں کا سودا کرنیوالے عوام کے جذبہ قربانی کو نہیں سمجھ سکتے بلکہ عوام کی قربانی کا مذاق اڑانا سرمایہ داروں کا وطیرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جلسہ اپنے کارکنوں کی مالی معاونت سے کیا ہے ۔نواز شریف حکومت پنجاب کے فنڈز سے اپنی اور اپنی پارٹی کی اربوں روپے کی تشہیر کا حساب دیں۔موجودہ انتخابی نظام کے محافظوں کو انتخابی اصلاحات کے باعث اپنی سیاسی بساط لپٹتی محسوس ہو رہی ہے اس لئے وہ چیخ و پکار کر رہے ہیں۔ جنوری عوام کو حقیقی آزادی دلانے کا دن ہو گا ۔پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے عوام کی پارلیمنٹ لگے گی اور قائد اعظم کے پاکستان کا آغاز ہو گا۔