کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں14 اگست کے سلسلے میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی ڈریس ریہرسل ہوئی۔کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پرآج صبح سویرے یوم آزادی کے سلسلے میں گارڈز کی تبدیلی کی ڈریس ریہرسل ہوئی۔
پاک بحریہ کے دستے نے مزار پر پھول چڑھائے اور 14 اگست کو ہونے والی پریڈ کی ڈریس ریہرسل کی۔کمانڈانٹ پاک نیول اکیڈمی محمد الیاس زاہد نے بھی ریہرسل میں شرکت کی۔ اس موقع پر مزار قائد کے اطراف میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔