14 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز آئیفا کا میلہ چین میں سج گیا

Awards ayyfa

Awards ayyfa

بالی ووڈ (جیوڈیسک) 14 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز آئیفا کا میلہ چین کے شہر مکا میں سج گیا۔ تقریب میں بالی وڈ کے نامور ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے بڑی تعداد میں مداح امنڈ آئے۔

آئیفا بالی ووڈ کے سب سے بڑے ایوارڈز مانے جاتے ہیں۔ اسے بھارتی آسکر کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ اس بار تقریب کی میزبانی کنگ خان شاہ رخ اور شاہد کپور کریں گے۔ اس سال آئیفا ایوارڈ اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ بھارتی سینما سو سال مکمل کر چکا ہے لیکن بالی ووڈ دبنگ سلمان خان اس برس آیئفا ایوارڈ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔