15-01-2013 بھمبر کی حبریں

 

قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد کی تحریک آزادی کشمیر ،ملت اسلامیہ اور دین کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا:عبدالرشید ترابی

بھمبر (جی پی آئی)جماعت اسلامی آزادکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد کی تحریک آزادی کشمیر ،ملت اسلامیہ اور دین کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا قاضی حسین احمد نے ساری دنیا کے اندر اسلامی تحریکوں کو سپورٹ کیا مجاہدین اور مظلوموں کے پشتی بان تھے یہی وجہ ہے کہ عالم اسلام کے اندر انکی خدمات کا اعتراف عالمی سطح پر موجود ہے ساری دنیامیں انکی جدائی کو محسوس کیا گیا بالخصوص حرم میں بھی انکی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی گئی ہم سمجھتے ہیں کہ آج ہم بہت برے سائے سے محروم ہو گئے ہیں اللہ تعالیٰ ان دونوں عظیم شخصیات کی خدمات کو قبول فرماتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے جماعت اسلامی انکے مشن پر عمل پیر اہے اور انکی فکر و دعوت دین کو جاری رکھیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی بھمبر کی طرف سے قاضی حسین احمد مرحوم اورپروفیسر غفور احمد مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ یہ دو عظیم ہستیاں ملت پاکستان کے عظیم راہنما تھے قاضی حسین احمد نے تحریک آذادی کشمیر اور جہاد کشمیر میں مصروف عمل مجاہدین کی بھرپور پشتی بانی کی اور تحریک کو عروج پر پہنچایا کشمیر کے حوالے سے وہ ہمارے محسن تھے افغانستان اور کشمیر کے مجاہدین کی ضروریات کیلئے ملک بھرمیں جھولی پھیلائی اور بلا تحصیص مقبوضہ کشمیر میں کام کرنے والی تنظیموں کی مدد بھی کی انہوں نے کہاکہ قاضی حسین احمدنے کشمیر یوں سے پاکستان کی یکجہتی کیلئے 5فروری کا دن متعارف کروایا اور اظہار یکجہتی کا یہ دن اس درویش کا صدقہ جاریہ ہیں قاضی حسین احمداور پروفیسر غفور احمد اسلامی تحریک کے درخشندہ ستارے تھے انہوں نے ملکی اور دینی خدمات کے جو انمٹ نقوش چھوڑے ہیں ہم انشاء اللہ ان سے روشنی لیتے رہیں گے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما و امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہاکہ ہم سے جداہونے والی دونوں شخصیات خداد صلاحیتوں کی مالک تھیں مرحوم قاضی حسین احمد نے کبھی مایوسی کی بات نہیں کی انہوں نے تحریک اسلامی ملک و ملت اور نظام قرآن و سنت کے نفاذ کیلئے بھرپور کردار ادا کیا قاضی حسین احمد نے روس کیخلاف جہاد کیساتھ ساتھ فلسطین ،کشمیر ،عالم اسلام اور بالخصوص بوسنیا میں مظلوم عوام کی حمایت کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے معاملہ امت مسلمہ کے پلیٹ فارم پر لائے اور آج بوسنیا یورپ کے سینے میں ایک اسلامی مملکت کی حیثیت سے وجود میں ہے جس تحریک کی بنیاد قاضی حسین احمد نے رکھی اس کے نئے دور کا آغازہو رہا ہے امریکہ طالبان کو تسلیم کررہا ہے اور مذاکرات کی میزپر آ بیٹھا ہے لیکن آج افسوس اس بات کا ہے کہ جب انقلاب کی بہاریں آنے کو ہیں وہ ہم سے جدا ہو گئے وہ محبت کے ایک زم زم تھے ان کے جانے کا غم اپنی جگہ ہے لیکن ہمارا اللہ کی رضا کے آگے سر خم ہے قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد کی شاندار خدمات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہم سب ملکر انکی فکر اور دعوت کے پیغام کو عام کرنے کیلئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں ہم انشاء اللہ انکی آواز انکے پیغام کو لیکر چلتے رہیں گے تعزیتی ریفرنس سے راجہ بدر حسین ایڈووکیٹ ،مرکزی صدر کشمیر فریڈ م موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ڈاکٹرمحبوب چوہدری ،صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ ،انجینئر خالد خان،فرید احمد،امجد یوسف،جاوید برسالوی ،مرزا محمد الیاس اور ڈاکٹر ریاض احمدنے بھی خطاب کیا آخر میں مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلا جواز فائرنگ قابل مذمت ہے :سلیم اکبر جرال
بھمبر (جی پی آئی )کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی راہنما سلیم اکبر جرال نے کہا ہے
کہ بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلا جواز فائرنگ قابل مذمت ہے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بھارت کیطرف سے کنٹرول لائن پر اب دوبارہ جس طرح کی خلاف ورزیاں شروع ہو گئی ہیں اس سے بھارت کے مکروہ اور گھناؤنے عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں پاکستان کے حکمران بھارت کے حوالے سے جس خوش فہمی میں مبتلا ہیں بھارت کیطرف سے کنٹرول لائن پر بلا جواز فائرنگ سے اسکی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر فریڈم موومنٹ بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کے دوران پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورکسی بھی بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے اسے ناکوں چنے چبوائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھیلیں انسان میں برداشت پیدا کرتی ہیں صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ رکھتا ہے: ندیم احمد جنجوعہ
بھمبر (جی پی آئی ) کھیلیں انسان میں برداشت پیدا کرتی ہیں صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ رکھتا ہے جس ملک کے گراؤنڈ آباد ہوں اس کے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتے ہیں ان خیالات کااظہاراسسٹنٹ کمشنر بھمبر ندیم احمد جنجوعہ نے پہلے نوجوانان بھمبر میموریل کبڈی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ کھیلیں جہاں معاشرے کو صحت مندانہ سرگرمیاں مہیا کرتی ہیں وہی کھلاڑیوں میں حوصلہ افزائی اور جرات پیدا کرتی ہیںکھیل نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچا نے اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوان نسل کو عصاب پر قابو پانے اور قوت برداشت کو تقویت دینے میں خاص اہمیت کی حامل ہیں اس موقع پر کبڈی کا سیمی فائنل میچ دیکھنے کیلئے شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد پائلٹ ہائی سکول کے گراؤنڈ میں موجود تھی جو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے خوب لطف اندوز ہوئے پہلاسیمی فائنل میچ یاسر کبڈی کلب اور
سائلنٹ 99 کلب کے درمیان کھیلا گیا جو یاسر کبڈی کلب نے جیت لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔