15 چینی انجنوں کی آخری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

Chinese Engines

Chinese Engines

کراچی (جیوڈیسک) 15 چینی انجنوں کی آخری کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چینی انجنوں کے ملنے سے انجنوں کی کمی بتدریج دور ہورہی ہے، 3000 ہارس پاور کے یہ انجن مال گاڑیوں کے ساتھ چلائے جائیں گے اور نئے چینی انجنوں کی آمد سے ریلوے کے پاس انجنوں کی تعداد 268 ہوگئی ہے

تاہم ریلوے کو اب بھی مزید انجنوں کی ضرورت ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ ریلوے نے چین سے کُل 58 انجنوں کا معاہدہ کیا تھا۔ 15 انجنوں کی آخری کھیپ آج کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئی ہے، ان میں 3000اور 2000 ہارس پاور کے انجن شامل ہیں اور ریلوے انتظامیہ نے نئے انجن مال گاڑیوں کے ساتھ چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔