گوجرانوالہ (جیوڈیسک) بجلی کے ستائے ہوئے افراد اکٹھے ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔ لوگوں نے ایس ڈی او اروپ کے دفتر اور سیالکوٹ روڈ پر پہنچ کر سخت احتجاج کیا۔
مکینوں کے مطابق علاقہ بھر میں علی الصبح بجلی بند کر دی گئی جو رات گئے تک بحال نہ کی گئی جس کی و جہ سے علاقہ بھر کے کارخانے، سی این جی سٹیشنز اور دیگر کاروبار ٹھپ ہونے کے علاوہ گھریلو صارفین اور مساجد میں نمازی وضو کیلئے پانی کو ترس گئے۔
مظاہرین نے کہا کہ گیپکو حکام نے دو تین سو روپے کی بجلی استعمال کرنے والوں کو ہزاروں روپے کے بھاری بل بھی بھجوائے ہیں جنہیں ٹھیک کروانے کیلئے ایس ڈی او اروپ اور دیگر دفاترمیں خوار ہو رہے ہیں۔ بعد ازاں آٹھ بجے رات بجلی بحال ہو گئی۔