لا لہ موسی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ عوام کیلئے وبال جان بن گئی
Posted on January 6, 2011 By Asif گجرات
لا لہ موسی(جی پی آئی) لا لہ موسی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ عوام کیلئے وبال جان بن گئی کھانا پکانے کیلئے لکڑ یوں اور تیل کی خریداری میں اضافہ ہو گیا جس سے عورتوں کو کھانا بنانے میں شدید پریشانی ہے جو گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے حکومت کو بد دعائیں اور کوسنے دینے میں مصروف ہیں تفصیل کے مطابق لا لہ موسی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گیس نایاب ہو چکی ہے جس وجہ سے لوگوں کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ کھانا پکانے کیلئے لکڑیوں اور مٹی کے تیل کی خریداری پر مجبور ہو چکے ہیں۔
جس کی وجہ سے عورتیں گھروں میں حکومت کو بد دعائیں اور کوسنے دیتی رہتی ہیں کہ ان کو مسلسل بحرانوں سے دوچار ہو نا پڑ رہا ہے کبھی آٹا نہیں تو کبھی چینی کیلئے زلیل خوار ہو نا پڑتا ہے اس موقع پر لوگوں نے مذید کہا کہ اس وقت گیس اور لوڈ شیڈنگ نے کاروبار تباہ کر دیں ہیں اگر اسی طرح غیر اعلانیہ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری رہی تو عوام شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے جس کی زمہ داری حکومت پر ہو گی۔
by Asif
Editor at GeoURDU.com & Software Engineer