17دسمبر کو پورے آزاد کشمیر میں ٹرانسپوڑٹ ٹیکسز میں ظالمانہ اضافے کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کرینگے ، چوہدری محمد بشیر
Posted on December 9, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 17دسمبر کو پورے آزادکشمیر میں ٹرانسپوڑٹ ٹیکسز میں ظالمانہ اضافے کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کرینگے موجودہ حکومت نے مہاراجہ ہری سنگھ کے دور کی یاد تازہ کردی ہے اس حکومت سے ہمیں ریلیف کی کوئی توقع نہ ہے ا ن خیالات کا اظہار ٹرانسپورٹ یونین آزادکشمیر کے مرکزی وائس چیئرمین چوہدری محمد بشیر نے ضلع بھمبر کے ٹرانسپورٹروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت آزادکشمیر کے عوام کیلئے عذاب الہٰی ہیں جب سے انہوں نے اقتدار سنبھالا ہے عام اور غریب آدمی پر ٹیکسز کا بے تحاشہ بوجھ ڈالا گیا ہے خاص طور پر ٹرانسپورٹ پر بے تحاشہ ٹیکسز لگائے گئے ہیں جو کہ ٹرانسپورٹروں کیساتھ انتہائی ظلم و زیادتی ہے جن کیخلاف پورے آزادکشمیر سے ٹرانسپورٹ یونین نے اس کیخلاف شدید احتجاج کیا۔
ہم نے ہر فورم پر ٹیکسز کی واپسی کیلئے آواز بلند کی لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ہے اب ہم نے مجبوراً اپنے حقو ق کے تحفظ اور ظالمانہ ٹیکسز کے خاتمے کیلئے17دسمبر کو آزادکشمیر بھر میں پہیہ جام ہڑتال کرینگے جو ظالمانہ ٹیکسز کے خاتمے تک جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ ہماری پہیہ جام ہڑتال مکمل طور پر پر امن ہو گی اور حکومت نے اس میں رکاوٹ ڈالی تو حالات کی خرابی کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔