18 ستمبر ضلع کچہری بھمبر کے سانحہ کی جوڈیشل انکوائری شروع نہ ہو سکی
Posted on October 22, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) 18ستمبر ضلع کچہری بھمبر کے سانحہ کی جوڈیشل انکوائری شروع نہ ہو سکی عبدالحمید کے ورثاء نے جوڈیشل انکوائری پر عدم اعتماد کر دیا واقعہ کی ہائی کورٹ کے ججز سے انکوائری کرانے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق 18ستمبر کو ضلع کچہری بھمبر میں مسلم لیگ ن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ہونے والے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار لیاقت حسین نے گزشتہ روز جنگلات والے ریسٹ ہاؤس میں شرو ع کی تو مقتول عبدالحمید کے ورثاء نے انکوائری آفیسر کو عدم اعتماد کی درخواست پیش کی اور کہاکہ ہم اس واقعہ کی انکوائری ہائی کورٹ ججز سے کروانا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ہم نے عدالت میں درخواست دے رکھی ہے۔
جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار لیاقت حسین نے انکوائری روک دی انکوائری آفیسر نے مقتول کے ورثاء سے اظہار ہمدری کیا انکوائری آفیسر نے ممبر اسمبلی چوہدری طارق فاروق اور ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب سے بھی ملاقات کی اور واپس چلے گئے ۔