18 ستمبر کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری نہ ہونا حکومتی بددیانتی ہے ، سلیم گیٹو

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) 18 ستمبر کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری نہ ہونا حکومتی بددیانتی ہے حکومت مقتول عبدالحمید کے اصل قاتلوں اور اصل حقائق کو چھپانا چاہتی ہے اگر واقعہ کی جوڈیشل انکوائری ہو تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آ جائیگا ان خیالات کا اظہار جماعت اسلام کے راہنماء انتظار سلیم گیٹو نے کیا انہوں نے کہا کہ 18 ستمبر کے واقعہ پر انتہائی دکھ و افسوس ہے جس میں قیمتی انسان جان چلی گئی ہم لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ہمیں لواحقین سے پوری پوری ہمدردی ہے ہم لواحقین کو انصاف دلانا چاہتے ہیں انصاف کیلئے جوڈیشل انکوائری کا ہونا انتہائی ضروری ہے ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت واقعہ کے اصل حقائق کو چھپانہ اور اصل قاتلوں کو بچانا چاہتی ہے۔

جس کی وجہ سے جوڈیشل انکوائری کے بجائے ایک انتظامی افسر سے انکوائری کرائی گئی انہوں نے کہا یہ بھی تاریخ کا پہلا واقع ہے کہ کسی بڑے سانحہ کی انکوائری ایک انتظامی افسرسے کروائی جا رہی ہے جس سے بہت شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا ہم حکومت اور فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کریں تا کہ اصل واقعات حقائق اور قاتل سامنے آ سکیں اور بھمبر میں مزید ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔