کراچی (جیوڈیسک) (Xinhua) 18 ویں سارک کانفرنس کو 18 ممالک کے 1000 صحافی کور کریں گے۔ میڈیا کوریج کے لئے بھارت سے 106 جب کہ پاکستان سے صرف 6 درخواستیں دی گئیں۔
نیپال کے سرکاری عہدیدار کے مطابق 700 نیپالی اور 276 دیگر ممالک کے صحافیوں نے سارک کانفرنس کی کوریج کے لئے رجسٹر کرایا ہے۔اٹھارویں سارک کانفرنس نومبر کے آخری ہفتے میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقد کی جارہی ہے۔ نیپال کی وزارت اطلاعات کے ڈائریکٹر جنرل لکشمی بیلاس کوئرالہ نے بتایا۔
کہ جمعرات کو مقامی وقت کے 4 بجے تک میڈیا کوریج کیلئے 1148 آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں۔ لکشمی کے مطابق ان میں سے کئی درخواستیں دوبار بھیجی گئیں۔محکمہ کے مطابق بھارت سے 106 ، بنگلہ دیش سے 102، افغانستان سے 17 ،سری لنکا سے 15 ،پاکستان اور مالدیپ سے 6,6 جب کہ بھوٹان سے صرف 2 درخواستیں موصول ہوئیں۔
26 اور 27 نومبر کو سٹی ہال میںمنعقد ہونے والی کانفرنس میں کل 676 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ کانفرنس کی جگہ پر صرف چند صحافیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی کیونکہ نیپالی حکومت نے محدود سرکاری میڈیا کو تصاویر اور فوٹیج کی اجازت دی ہے۔ شرکاء کے قیام کے ہوٹلوں میں میڈیا کو پاسز کے ذریعے داخلے کی کھلی اجازت ہو گی۔