لاہور (جیوڈیسک) ائیر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز اندرون و بیرون ملک سے آنے اور جانے والی قومی و نجی ائیرلائنز کی 40 پروازوں کا شیڈول جاری کیا گیا جن میں سے 2 پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پور ٹ پر لاہور سے کویت جانے والی پرواز 205 اور کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 140 کو آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا۔ اسطرح موسم کی خرابی کے باعث لاہو سے اندرو ن اور بیرون ملک جانے اور آنے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔