لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کمپنیوں کی جانب سے دو لاکھ روپے حج کی آفر پر وزارت مذہبی امور سے دو بجے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمرعطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو سات مختلف پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کمپنیوں کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا۔
کہ وہ سرکاری حج سے بھی سستا حج کرا سکتے ہیں اور اس حوالے سے دو لاکھ روپے تک سستے ترین حج کا مکمل پیکج دے سکتے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ سرکاری حج دو لاکھ پچانوے ہزار سات سو پچاس روپے اخراجات آتے ہیں جس پر عدالت نے وزارت مذہبی امور سے دوپہر دو بجے جواب طلب کر لیا۔