لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں کارکنوں کے قافلوں کو جگہ جگہ روک کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اب تک ان کے 15 ہزارکارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ سادھوکی اور بکھر میں پولیس فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباس کا کہنا ہے کہ جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔