ویلنگٹن (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ سے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے گرین شرٹس آج سے پریکٹس شروع کریں گے،اس بار ہیڈ کوچ نے اپنے شاہینوں کو ٹریننگ پر دھیان دینے اور سیلفیز اور ٹوئٹر سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ہملٹن میں کیویز نے پاکستانی بالرز کی دھلائی کرکے،پہلے میچ کی جیت کا نشہ ہوا میں اڑا دیا،تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے،فیصلہ کن معرکہ اب 22 جنوری کو ہوگا، جس کے لئے ٹیم آج سے ویلنگٹن میں تیاری شروع کرے گی۔