فرینکفرٹ (جیوڈیسک) تکیوں کی لڑائی ایک بین الاقوامی کھیل ہے اور عالمی سطح پر اس کھیل کا سالانہ انعقاد بھی کیا جاتا ہے تاہم جرمنی کی ایک نجی ایئر لائن کے طیارے میں 20 ہزار فٹ کی بلندی پر ہونے والی تکیوں کی لڑائی کی وڈیو نے یوٹیوب پر بے پناہ مقبولیت حاصل کر لی ہے۔
فلائٹ پر موجود مسافروں نے فضائی سفر میں تفریح کے لیے خصوصی طور پر فراہم کیے گئے تکیوں سے لڑائی شروع کر دی۔ 20 ہزار فٹ کی بلندی پر موجود جرمنی کی ائیر ہوسٹس نے فرانسیسی سیاحوں کو جب فلائٹ کمپنی کی جانب سے اعزازی تکیے فراہم کیے تو انہوں نے وہ تکیے واپس ائیر ہوسٹس کی طرف اچھالنا شروع کر دیئے اور دیکھتے ہی دیکھتے تکیوں سے لڑائی شروع ہو گئی۔
اس لڑائی کی موبائل سے بنائی گئی وڈیو یو ٹیوب پر اپ لوڈ کر دی گئی جو تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔