200 ارب ڈالرکی واپسی ،سوئز حکومت سے مذاکرات کریں گے، وزیر خزانہ

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ سے 200 ارب ڈالر واپس لانے کے لیےاگست میں سوئز حکومت سے مذاکرات کریں گے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ مذاکرات کے کئی دور ہونگے، 3 سے 4 سال کا عرصے بھی لگ سکتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ نے جب اقتدار سنبھالا تومعاشی صورت حال تشویشناک تھی، عالمی معاشی اداروں نے پاکستان کو 2014 میں دیوالیہ ہونے کا عندیہ دیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کم وقت میں ملکی معیشت کو مستحکم کرکے دنیا کو تسلیم کروایا کہ ہماری معیشت مستحکم ہے۔