2005 زلزلہ، مارگلہ ٹاور کے باقی ماندہ بلڈنگ گرانے کا کام جاری

Earthquake Margla Tower

Earthquake Margla Tower

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں آٹھ سال قبل آنے والے 8 اکتوبر کے زلزلے میں جاں بحق افراد کی یاد میں مارگلہ ٹاور پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ جبکہ مارگلہ ٹاور کے باقی ماندہ بلڈنگ کو بھی گرانے کاکام جاری ہے۔ مارگلہ ٹاور پر منعقد کی جانے والی اس دعائیہ تقریب میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں دعا تقریب میں، جاں بحق ہونے والے کے دوستوں ، سول سوسائٹی، جاپانی ادارہ جائیکا اور مقامی طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور ایک منٹ کی ایک منٹ کی خاموشی اختیار بھی کی گئی۔

8 اکتوبر کو آنے والے زلزلہ سے متاثرہ مارگلہ ٹاور کو گرانے کا کام بھی شروع کیا جا چکا ہے۔تقریب میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ مارگلہ ٹاور کی جگہ اگر کوئی نئی بڈنگ بھی تعمیر کی جاتی ہے، تب بھی ٹاور میں جان بحق ہونے والی کی یادگار کے لیے بنایا جانے والا مونومنٹ کو نہ توڑا جائے۔