مرکزی بینک(جیوڈیسک)مالی سال دو ہزار بارہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے لئے اچھا ثابت ہوا۔ منافع میں تیس فیصد کا اضافہ ہو گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق مالی سال دو ہزار بارہ کے دوران تین سو پانچ ارب کا مجموعی منافع ہوا۔ اس منافع میں سونے کے ذخائر کے چوالیس ارب روپے بھی شامل ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے دوران مرکزی بینک کا منافع دو سو چھتیس ارب روپے تھا۔ یوں مالی سال دوہزار بارہ کے دوران مجموعی منافع میں انہتر ارب روپے کا نمایاں اضافہ ہوا۔