2014 ء افغانستان میں شہریوں کی ہلاکتوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا : اقوام متحدہ

United Nations

United Nations

کابل (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2014 میں افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شہریوں کی ہلاکتوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا جو گذشتہ چھ سال میں ایک ریکارڈ ہے۔

یو این اے پی کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ افغان سکیورٹی فورسز نے طالبان کے گڑھ ہلمند میں آپریشن ’’ ذوالفقار‘‘ کا آغاز کردیاجس میں 45 افراد ہلاک‘ طالبان کے حملوں میں 4 افغان فوجی مارے گئے۔