2014 کے بعد افغانستان میں فوج کی تعداد کا فیصلہ نہیں کیا، امریکا

U.S

U.S

امریکا (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ وہ قطر میں طالبان کا دفتر بند ہونے کے باوجود افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔ افغان طالبان نے اپنا جھنڈا اور امارات اسلامی افغانستان کی تختی ہٹوانے کی وجہ سے قطر میں سیاسی دفتر احتجاجا عارضی طور پربند کردیا ہے۔

امریکی وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ دفترسے متعلق تنازع کے باوجود امریکا افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے لئے کوششیں کرتا رہے گا۔ ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ 2014 کے بعد افغانستان میں کتنی تعداد میں امریکی فوجی رکھے جائیں۔