نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارے برائے اطفال نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 2014 ء کو میں ایک اندازے کے مطابق 20 کروڑ 30 لاکھ بچے ایسے ممالک یا علاقوں میں رہتے ہیں جہاں مسلح تصادم جاری ہے۔
یونیسف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل افریقین رپبلک، عراق، جنوبی سوڈان، فلسطین، شامل اور یوکرائن میں ڈیڑھ کروڑ بچے پر تشدد کارروائیوں سے متاثر ہوئے جبکہ کانگو، پاکستان ، صومالیہ، سوڈان اور یمن میں عرصے سے جاری مسلح تصادم کے باعث ہزاروں بچے متاثر ہوئے ہیں۔