لاہور (جیوڈیسک) فضائی آلودگی کا جائزہ لینے کیلئے 380 مقامات کا آلات کے ذریعہ جائزہ لیا، شور بھی جانچا گیا محکمہ تحفظ ماحول نے 2014 میں 1200 سے زائد اداروں کیخلاف تحفظ ماحول ایکٹ کے تحت کارروائی کی اور کیسز ٹربیونل میں دائر کر دئیے۔
جن پر مذکورہ ایکٹ کے تحت جرمانے کیے جائیں گے۔ مزید برآں محکمہ نے فضائی آلودگی کا جائزہ لینے کیلئے 380 مقامات کا آلات کے ذریعہ جائزہ لیا اور شور بھی جانچا جس کے مطابق رش والے علاقوں اور جہاں پر فیکٹریاں یا گاڑیاں زیادہ پائی گئیں
وہاں پر گردو غبار اور شور معیار سے زیادہ پایا گیا،پنجاب کے سب سے بڑے ٹینریز زون کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا گیا، اسی طرح ڈینگی کنٹرول کیلئے بھی 9سکواڈ تشکیل دئیے گئے ،کوتاہی برتنے والے 323 لوگوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔